پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے 13اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کیا ہے ، جس میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضلاع میں بھاری مشینری تیار اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواکیبعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، کے پی میں اتوارکی رات سیبدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دریاں میں پانی کے بہا میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ اورکوہاٹ کیبارساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونیکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر