یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی ،آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی غلام بناچکی ہے ،اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کو کرپشن کی سہولت دینے والے عمران صاحب نے کھانے پینے پر عوام کو دی جانے والی رعایت چھین لی ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ نے کہا نئے پاکستان میں عوام سے آٹا چینی گھی دوائی، تعلیم، صحت، پٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا ،گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عمران صاحب کے عوام کے لئے’’احساس‘‘کی اصلیت ہے ،52 روپے سے چینی 110 تک پہنچائی، اب 68 سے 85 روپے یوٹیلیٹی سٹور کا ریٹ بنادیا، واہ عمران صاحب واہ ،پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر کہتے ہیں کہ عام آدمی اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب کی ’’عام آدمی‘‘سے مراد ان کے اے ٹی ایمز اور کارٹلز ہیں جن سے ان کا جیب خرچ چلتا ہے ،خام تیل کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھادیا تاکہ ملک میں اے ٹی ایمز کی جیب بھرے اور عوام کی جیب خالی ہو،عمران صاحب نے 50 ارب کورونا ریلیف فنڈ دینے کا ڈرامہ کیا لیکن اس کے تمام فنڈز جاری نہ کئے، یہ ہے ان کا اصل چہرہ ،چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والوں نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرکے خود کو جھوٹا ثابت کردیا ،عمران صاحب کی مہنگائی کی تبدیلی قوم کوبہت بھاری پڑ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر