چمن(نیشنل ٹائمز) پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستان سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کے بعد تین روز سے بند باب دوستی کو پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن،بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی پر صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چمن سرحد پر باب دوستی کو 3 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا. لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری ہی افغانستان جاسکتے ہیں اور افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔
افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا رابطہ،باب دوستی کو کھول دیا گیا



