چین میں جولائی کے دوران تجارتی گاڑیوں کے شعبے میں مستحکم ترقی

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تجارتی گاڑیوں کے شعبے نے جولائی کے دوران پیداوار اور فروخت دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت ٹھوس ترقی کا مظاہرہ کیا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ تجارتی گاڑیوں کی پیداوار مجموعی طور پر 2 لاکھ 98 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 16.3 فیصد زائد ہے جبکہ فروخت 14.1 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔
اس شعبے میں قدرتی گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت جولائی میں 5.9 فیصد کم ہو کر 16 ہزار یونٹس رہ گئی۔
جنوری سے جولائی کی مدت میں تجارتی گاڑیوں کی پیداوار 6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24 لاکھ یونٹس تک پہنچی جبکہ فروخت 3.9 فیصد بڑھ کر 24 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی۔
سی اے اے ایم کے گزشتہ ماہ الگ سے جاری ہونےوالے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال کے پہلے 6 ماہ میں چین کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 56 لاکھ20 ہزار یونٹس رہی جبکہ فروخت 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی۔
خاص طور پر 2025 کی پہلی ششمائی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار 41.4 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ تقریباً 69 لاکھ70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ ان گاڑیوں کی فروخت 40.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 69 لاکھ 40 ہزار یونٹس رہی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر