پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا ہے۔بھارتی ائیرچیف نے 3 ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ائیرفورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کردیے۔دوسری جانب پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونی کیشن ہیک کرکے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر