اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، مہمانداری سمیت کونسے الاؤنسز شامل؟

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 3 اہم بلوں کی منظوری دی گئی، یہ بل وزیر قانون اور پارلیمانی امور ضیا ءالحسن لنجار کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے تھے ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے مرحلہ وار منظوری دی، تمام ممبران نے بل کی حمایت کی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔سندھ کابینہ نے 7 اگست کو اپنے اجلاس میں اس بل کے مسودے کی منظوری دی تھی اور کابینہ کی منظوری کے بعد اب اسے سندھ اسمبلی سے بھی منظور ی حاصل ہوگئی ہے ۔منظور شدہ قانون سے حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان اسمبلی یکساں طور پر مستفیض ہوں گے اور وہ بہت سی مراعات کے حقدار بھی تصور کیے جائیں گے جن میں مہمان داری الاؤنس، ہاؤس رینٹ الاؤنس، یوٹلیٹی الاؤنس، ڈیلی الاؤنس، کنوینس الاؤنس، اکاموڈیشن الاؤنس، ٹریولنگ الاؤنس، مائیلج الاؤنس، مفت سفری سہولت ، ٹیلی فون کی سہولت ،علاج معالجے کی سہولیات، آفس مینٹنس الاؤنس اور وہ تما م الاؤنسز بھی جن کی سفارش سندھ اسمبلی کی کوئی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر