گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر

کراچی( نیشنل ٹائمز)گورنرسندھ کےایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، زائرین نے ایران روانگی مؤخر کردی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے قافلہ حب روانہ نہیں ہوگا، امید ہے دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی سے بھی صورتحال پر بات ہوئی، پی آئی اے سے بات کی جارہی ہے کہ فلائٹس کا بندوست کرے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس کا مطالبہ تھا روڈ سے ہی جانے دیا جائے، زائرین کی قیادت سے آج 3 نکات پر بات ہوگی، ایرانی حکومت سے ویزاکی مدت بڑھانے پر بات کریں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ان کی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں زائرین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ زائرین کے مسائل کا ادراک ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ بلا تاخیر اور باحفاظت اپنے مقدس سفر پر روانہ ہو سکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر