زیرو ریٹڈ ٹیکس پر چینی در آمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

کراچی(نیو زڈیسک)چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے بعد نجی شعبہ نے حکومت سے زیرو ریٹڈ ٹیکس پر چینی در آمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت دوبارہ 100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ مارکیٹ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری چینی در آمد نہ کی گئی تو قیمت110روپے کلو اور رمضان المبارک میں 150 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی کی در آمد بند ہونے کے بعد طاقتور شوگر مافیا نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے اور چینی کی قیمت بڑھ کر ایک بار پھر100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں چینی کی قیمت گھٹ کر90روپے کی سطح تک آگئی تھی ،ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی 40کلو بوری کی قیمت 4600 تا 4800 تک پہنچنے کے امکانات ہیں جس کے بعد چینی کی قیمت 110 روپے یا اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان سیرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور در آمد کنندہ مزمل چیپل نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری طور پر نجی شعبے کو ٹیکس فری چینی در آمد کرنے کی اجازت دے ،انہوں نے بتایا کہ نجی شعبہ کو در آمدی چینی 82روپے تک پڑتی ہے اور نجی شعبہ در آمدی چینی کو ذخیرہ کرنے کے بجائے 86تا88روپے کلو میں فروخت کو ترجیح دیتا ہے ،مزمل چیپل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسیوں میں مستقل مزاجی دکھائے اور گزشتہ سال کی طرح امسال بھی چینی کی ٹیکس فری در آمد کی اجازت دی جائے تا کہ رمضان المبارک میں چینی کی قیمت میں کمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر