برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیرک دواؤں کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں وسیع فرق کو اجاگر کیا ہے، جس سے ہر سال قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کے نام ایک خط میں ٹی آئی پی نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی 2021 کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دواؤں کے برانڈ نیم کے بجائے جنیرک ناموں سے نسخے لکھیں۔ خط میں دواؤں کی قیمتوں میں خطرناک حد تک پائے جانے والے فرق کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں کچھ برانڈڈ دواؤں کی قیمتیں ان کے جنیرک متبادل سے تین سے چار ہزار فیصد زیادہ ہیں۔ 300 ملی گرام کی اسپرین گولیوں کے تقابلی جائزے میں قیمتیں 47 روپے سے لے کر 300 روپے تک پائی گئیں، جبکہ بعض برانڈز نے یہی دوا پانچ گنا مہنگی فروخت کی۔ پنجاب حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان بھی بہت بڑا فرق دیکھا گیا۔ مثلاً، جنیرک 10 ملی گرام پنجاب حکومت کے نرخ کے مطابق 3.07 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اسی دوا کا برانڈ 93 روپے میں فروخت ہو رہا ہے (جو 3 ہزار 29؍ فیصد زیادہ ہے)۔ اسی طرح، 20 ملی گرام کی جنیرک قیمت 1.70 روپے ہے، جبکہ برانڈڈ دواکی قیمت 67.85 روپے ہے (جو کہ 3 ہزار 991 فیصد زیادہ ہے)۔ جنیرک پالیسی پر عملدرآمد عوام کے طبی اخراجات میں 90 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے زور دیا ہے کہ جنیرک دواؤں سے کم آمدنی والے طبقات کیلئے علاج سستا ہوگا، معاشرتی گروہوں کے درمیان مساوی علاج ممکن ہوگا، قیمتیں کم اور مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جدت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ٹی آئی پی نے وزیر صحت پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری اور نجی شعبوں میں ڈریپ کی جنیرک نسخہ پالیسی پر عملدرآمد کرائیں، سرکاری دواؤں کی خریداری کیلئے کم قیمت پر خریداری کے طریقے اپنائیں اور موجودہ احکامات کی عدم تعمیل کی تحقیقات کرائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر