نیب نے گزشتہ 3 سالوں سے زائد عرصہ میں 533 ارب روپے ریکور کر لیے ، چئیرمین نیب کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نیب کےایگزیکٹوبورڈ کے اجلا س کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاوٹیبلٹینیب، ڈیجی آپریشنز نیب ا ورنیب کے دیگر سینئر افسران شریک ہیں۔ چئیرمین نیب نے واضح کیا کہ شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائزاستعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سینکڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب نے گزشتہ 3 سالوں سے زائد عرصہ میں 533 ارب روپے بلواسطہ اوربلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔۔بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیب بیورو کریسی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پلی بارگین کی حتمی منظوری معزز احتساب عدالت دیتی ہے۔ پلی بارگین میں ملزم نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر بھی آمادہ ہوتا ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نےسراہا ۔خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نےنیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔چئیرمین نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں کسی بھی خبر کونشر/شائع کرنے سے پہلے ترجمان نیب سے قانون کے مطابق نیب کا موقف لیاجائے۔ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی مالیت کے 1273ریفرنسزمعزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 1300ارب روپے ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر