یومِ شہدائے پولیس: قوم اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت، احترام اور جذبے سے منایا گیا۔ وزیراعظم، گورنر، ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سمیت قومی قیادت اور عوام نے پولیس کے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے وطن کے امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

وزیراعظم پاکستان نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ “ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسم کی سختیوں اور اپنے اہل خانہ سے دوری کے باوجود اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لاکھوں پاکستانیوں کو یتیمی سے بچایا۔ رحیم یار خان میں حالیہ شہادتیں اور پولیس کی پیشہ ورانہ کامیابیاں قوم کا فخر ہیں۔” وزیراعظم نے پولیس کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں، جیسے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں جیتے گئے ایوارڈز، کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، انسداد دہشت گردی فورسز اور دیگر اصلاحات امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔”

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس پر فخر ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے، ہمارے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی وطن کی خاطر جان قربان کی۔ پولیس شہداء کے لواحقین کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔”

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے بھی یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی بحالی کے لیے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “گلگت بلتستان کے جوانوں نے ہمیشہ بہادری کی مثالیں قائم کی ہیں، اور ان کے لیے متعارف کرایا گیا شہداء پیکج ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ تاہم مزید اصلاحات اور مراعات کی ضرورت باقی ہے۔ ہم شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔”

اس موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقاریب، یادگاری تقاریر اور شہداء کے مزاروں پر حاضری دی گئی۔ سول سوسائٹی، حکومتی اداروں اور عوام کی جانب سے پولیس فورس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ پولیس کے ان سپاہیوں کو سلام پیش کیا گیا جنہوں نے گوادر سے گلگت تک اس وطن کے چپے چپے کو محفوظ بنانے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر