اسلام آباد، پنڈی اور اٹک سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلےکامرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر