شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران کا فتنہ الخوارج کےخلاف پاک فوج کا ساتھ دینےکا اعلان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) شمالی وزیرستان کے مشران و عمائدین نے قیام امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میں پاک فوج کے تعاون سے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شریک ہوئے۔انہوں نےقبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کاکردار کلیدی ہے۔ شرکا نے سکیورٹی فورسز اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان مثبت اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر