2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں گے، معاملات طے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سال 2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہنے والے عازمین کا معاملہ طے پاگیا۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج کرسکیں گے اور پرائیویٹ آپریٹرز عازمین حج سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرائیویٹ آپریٹرز کی تنظیم حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرادی ہے اور ہوپ 25 سے26 ہزار رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج پربھجوائے گی۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج سے رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں۔ذرائع مذہبی امور کا کہنا ہےکہ گزشتہ برس تقریباً 63 ہزار حج کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا اور پرائیویٹ آپریٹرز 63 ہزار کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی اور وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر