ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر