قائمہ کمیٹی: وفاقی وزیر نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھا، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندش کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا، پیپلز پارٹی کےر کن اعجاز جاکھرانی نے تحریک پیش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین 10روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن ان کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ارکان کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے اسمبلی فلور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہ کرنے بارے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا۔سیکرٹری صنعت وپیداوارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سالانہ ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان تھا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جائے گا۔کمیٹی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کے وعدے کے بعد اسٹورز کو بند کرنے کے فیصلےپر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی وزیر نے اسمبلی فلور پر اسٹورز کو بند نہ کرنے کے حوالے سے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا۔کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندس کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر