وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کے نقل کرنے کا نوٹس

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ کے بیٹے کے نقل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی نے امیدوار کو نقل کرنے میں سہولت فراہم کرنے والے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ عملے میں ایگزامینشن سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ ہمایوں خان اور نگران رحمت علی شامل ہیں۔ ہمایوں خان گورنمنٹ مڈل اسکول بارون لوئر دیر میں ایس ایس ٹی جبکہ رحمت علی گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلئی سوات میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور عملے کی طرف سے امیدوار کو نقل کروانے میں سہولت فراہم کرنے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ شوکاز نوٹس میں مذکورہ عملے کو اپنے فرائض سے غفلت اور سروس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو پندرہ دنوں کے اندر تسلی بخش جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ کو پہلے ہی سے عہدے سے ہٹا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ امتحانی ہال میں عملے کی سر پرستی میں امیدوار کو نقل کروانے کا معاملہ انتہائی شرمناک ہے، اس واقعے سے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی بدنامی ہوئی ہے، اس معاملے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی، معاملے میں ملوث کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، موجودہ حکومت شفافیت اور میرٹ کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر