اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سید تنویر الحسن نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس



