پاکستان کیساتھ تاریخی تجارتی ڈیل، وزیراعظم کا مرکزی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کیلئے خصوصی پیغام

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے مزید لکھا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملے گی۔دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا الحمد اللہ! پاکستان کی امریکا کے ساتھ ڈیل طے پا گئی ہے۔ادھر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔بلا ل اظہر کیانی کا کہنا تھا اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیا کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر