نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء پاور، اقتصادی امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، پاور، پٹرولیم، خزانہ، بی او آئی کے وفاقی سیکرٹریز اور اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو کوآرڈینیشن بڑھانے اور سرمایہ کاری کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر