طوفانی بارشیں ، پاک ایران ریل سروس(مال گاڑی)معطل

چاغی(نیشنل ٹائمز ) طوفانی بارشوں کے باعث پاک ایران ریل سروس(مال گاڑی)معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے کہا ہے کہ پاک ایران ریل ٹریک برساتی پانی میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارش کے پانی سے10کلومیٹر کا علاقہ بری طرح متاثر ہے۔ ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران ریل سروس کی بحالی کے لیے 3سے4 دن لگ سکتے ہیں۔ پاک ایران ریل سروس معطل ہونے کے باعث زمینی تجارت متاثر ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تین، چار دن سے قبل ہی سروس بحال ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں بھی نظام زندگی متاثر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر