وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تجارت ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ وزیراعظم کا دورہ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت ، علا قائی روابط اور سکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِاعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے جن میں مصنوعات کی نقل و حمل، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کےدرمیان تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔\



  تازہ ترین   
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر