رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق کمشنر اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن گرفتار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل ، محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمد محمود اور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو مضبوط شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی پر رنگ روڈ کی لمبائی بڑھانے اور نقشے کی تبدیلی کے الزامات ہیں۔ چیرمین لینڈ ایکوزیشن کمیشن وسیم تابش کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کے بیانات کو کیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مفاد کنندگان سے متعلق بھی اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس آج راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی رنگ روڈ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر