وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹامز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں‌گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب رجسٹریشن نمبر گاڑی نہیں بلکہ مالک کو جاری ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹرانسفر ہونیوالی گاڑی کو بھی نیا نمبر جاری کرے گا، پرانی گاڑی خریدنے پر مالک کےنام نیارجسٹریشن نمبرجاری ہوگا۔ گاڑی کو جاری ہونے والا نمبر مستقل طور پر مالک سے منسلک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی نہ ہو تب بھی مالک ایک سال تک نمبر اپنے پاس رکھ سکے گا، رجسٹریشن نمبر کسی گاڑی پر نہ لگے تو ایک سال بعد منسوخ ہوجائے گا۔

نوٹیفکیشن ڈی جی اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، ملکیتی نمبرپلیٹ فیصلے کا اطلاق نئی اور پرانی تمام گاڑیوں پر ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر