اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مریم نواز سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی وفات پر غمزدہ ہو گئیں، انہوں نے فیس بک پیج پر پیغام جاری کیا کہ ’’سابق صدر پاکستان ممنون حسین صاحب کی وفات پر دِلی افسوس ہوا ہے۔ وہ ایک مخلص شخص تھے جنہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے‘‘۔واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے،ممنون حسین گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔
مریم نواز سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی وفات پر غمزدہ ہو گئیں



