سڈنی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، لاک ڈاون میں 30 جولائی تک توسیع

سڈنی(نیشنل ٹائمز ) آسٹریلوی حکام نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سڈنی میں لاک ڈاون میں 30 جولائی تک توسیع دے دی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شہر میں ریکارڈ 97 کیسز سامنے آئے، نئے متاثرین میں نوجوان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ حالیہ لہر کے سبب شہر میں 9 سو افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے اس سے پہلے تین ہفتے کا لاک ڈاون لگایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کیسز کی تعداد 31 ہزار 429 ہے جبکہ 912 مریض موت کا شکار ہوئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 983 ہے جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 29 ہزار 534 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر