وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل میں شریک دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ بدھ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔تاجکستان کے ساتھ، تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کاسا منصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ نے وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ ریل ، سڑک اور توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پاکستان کی دلچسپی کااعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک اس سلسلے میں ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔علاقائی سلامتی کی صورتحال پر ، وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا سے نئے چیلنجز اور مواقع سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل میں مدد کے لئے بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر