کورونا الاونس نہ ملنے پر طبی عملے کی ہڑتال، کورونا ویکسی نیشن مہم متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی محکمہ صحت ملازمین کی ہڑتال کے باعث وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن مہم متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن مہم متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ضلعی محکمہ صحت کے ملازمین نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ضلعی محکمہ صحت ملازمین نے ویکسی نیشن سینٹرزبند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام ویکسی نیشن سینٹرزبندرہیں گے اور ضلعی محکمہ صحت کے تمام ملازمین آج احتجاجا ہڑتال کریں گے۔ وفاقی ضلعی ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، ایل ایچ وی، ایل ایچ ڈبلیوز، سپروائزر اور نرسزکام نہیں کریں گے ، حکومت اسپتالوں کے ملازمین کو کورونا الانس دے رہی ہے، کوروناالانس کے باریمیں ضلعی محکمہ صحت ملازمین کو نظرانداز کیا گیا۔ احتجاجی ملازمین نے مزید کہا کہ وزارت قومی صحت کوروناالانس دینے سے انکاری ہے اور مطالبہ کیا کہ جولائی 2020 سے جولائی2021تک کورونا الانس دیا جائے۔ احتجاجی ملازمین ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹرپراحتجاج کریں گے، وفاقی محکمہ صحت ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کومستقل،سروس اسٹرکچردیاجائے۔ ڈی ایچ اواسلام آباد نے ضلعی محکمہ صحت ملازمین سے ہڑتال نہ کرنیکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف ضلعی محکمہ صحت کاکردارلائق تحسین ہے، ہڑتال سیکوروناویکسی نیشن مہم کوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مطالبات وزارت قومی صحت کوپہنچادیئے ہیں، حکومت ضلعی محکمہ صحت ملازمین کے جائزمطالبات تسلیم کریگی۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر