نیویارک میں شدید بارشوں سے سڑکیں اور ریلوے ٹریک زیر آب، نیو جرسی میں 2 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز) امریکی شہر نیویارک میں شدید بارشوں سے سڑکیں اور ریلوے ٹریک زیر آب آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی رات کو نیویارک میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔شہر میں شدید بارشوں سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور سڑکیں تالاب کا نظر پیش کرنے لگیں جب کہ ریلوے اسٹیشن بھی زیر آب آگئے جس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ اس حوالے سے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ مین ہٹن کے سینٹرل پارک میں ایک گھنٹے میں 5 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ تاریخ میں 60 منٹ کی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے۔دوسری جانب ریاست نیو جرسی میں سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑی کی وجہ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔نیو جرسی کے گورنر نے شدید بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 انچ یعنی 15.25 سینٹی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر