حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالنے کا منصوبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے ملک کے40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان بنالیا ہے اور اس حوا لے حکومت کا کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی سطح پر کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے، جب کہ 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر