کراچی(نیشنل ٹائمز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا ملاز م سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان میں نادار کا ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایجنٹ شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلسازی میں ملوث نادرا کے 13 ملازمین اب تک گرفتار ہو چکے ہیں۔
جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام، نادرا ملاز م سمیت 2 افراد گرفتار



