اہم اتحادی جماعت کے ساتھ چھوڑنے سے نیتن یاہو حکومت گرنے کا خدشہ

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت یو ٹی جے حکومت سے علیحدہ ہوگئی ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پرتنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک United Torah Judaism نے نیتن یاہو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا اور اب دیگر 6 ارکان بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد 120 رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب سب کی نگا ہیں 11 سیٹوں والی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرف جاتی ہے۔واضح رہے اسرائیل کے الٹرا آرتھوڈوکس (مذہبی طبقہ) قانون ساز طویل عرصے سے بھرتی بل پر اتحاد چھوڑنے پر خبر دار کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر