میں نے عمران خان کوجتنی محنت کرتے کسی کو نہیں دیکھا،وزیرداخلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان جتنی محنت کرتے کسی کو نہیں دیکھا، آپ کو ماں کی دعا ہے ، اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے،نادرا اور ترکش حکومت کے ساتھ مل کر ویریفکیشن مکمل کرلی ہے،اللہ نیت جانتا ہے کہ عمران خان کی نیت صاف ہے،ملک آج اس دلدل میں اس لئے پھنسا کیونکہ چوروں لٹیروں نے اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ بدھ کو اسلام آباد ایونیو اور آئی جے پی پرنسپل روڈ کے ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے کافی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، عمران خان جتنی محنت کرتے کسی کو نہیں دیکھا، آپ کو ماں کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 240پارکس ہیں، یہاں رات کو لائٹس نہیں جلتی تھیں ہم نے 200پارکس کو بالکل ٹھیک کر دیا ہے،4تاریخی پارکس بھی بنانے جا رہے ہیں،اسلام آباد میں ناکے ختم کر دیئے گئے ہیں، پہلے نتھیا گلی جانے والے لوگ آدھا آدھا گھنٹہ ٹریفک میں پھنسے رہتے تھے، اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خواتین کا بازار بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، اس سے خواتین کو کاروبار کے مواقع مل سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نادرا اور ترکش حکومت کے ساتھ مل کر ویریفکیشن مکمل کرلی ہے،اللہ نیت جانتا ہے کہ عمران خان کی نیت صاف ہے،ملک آج اس دلدل میں اس لئے پھنسا کیونکہ چوروں لٹیروں نے اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، پاکستان میں اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی یہی میری دعا ہے، عمران خان ہی اس ملک کو آگے لے کر جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر