شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 30 سے زائد افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) شام کے شہر سویدا میں مسلح جھڑپوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویدا شہر میں مسلح جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے، یہ فرقہ ورانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر یہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں۔شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے کے حل کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔سویدا شہر میں ہونے والے فسادات کو حال ہی میں 14 سالہ خانہ جنگی سے نجات پانے والے شام میں اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک فرقہ وارانہ فسادات قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر