لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

لندن (نیشنل ٹائمز)ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 میٹر لمبا طیارہ حادثے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے ۔ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ اتوار کی سہ پہر ایک سنگین حادثہ پیش آیا ، مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور جیسے ہی ممکن ہوگا مزید معلومات فراہم کریں گے۔حادثے کے کچھ دیر بعد ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ائیرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے، ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طیارے کےمسافروں کی تعداد اور حادثے میں جانی نقصان کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر