عالمی تہذیب کا اقدام انتہائی اہم اور دور رس اثرات کا حامل ہے، سابق صدر کروشیا

زغرب(شِنہوا)کروشیا کے سابق صدر ایوو جوسی پووچ نے کہا ہے کہ چین کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو (جی سی آئی) کا مقصد تہذیبوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور تعاون کو فروغ دینا ہے جو کہ انتہائی اہم اور طویل المدتی اثرات کا حامل ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جوسی پووچ نےکہا کہ میں جی سی آئی کا خیرمقدم کرتا ہوں اور اس سے پوری طرح متفق ہوں۔ میرے خیال میں یہ ایک انتہائی اہم تصور ہے جس کے دور رس اثرات ہوں گے۔ جوسی پووچ 2010 سے 2015 تک کروشیا کے صدر رہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس اقدام کا مختلف تہذیبوں، اقوام اور معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا بنیادی خیال ایک ایسی دنیا میں بہت ضروری ہے جو بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا کو متعدد بحرانوں کا سامنا ہے۔ مسلح تنازعات، جنگیں، وبائیں اور قدرتی آفات جن سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی سی آئی ان عالمی مسائل کے حل کے لئے بین الاقوامی برادری کے اشتراک عمل کا ایک وژن پیش کرتا ہے۔
جوسی پووچ نے اس اقدام کے ان اصولوں کو بھی اجاگر کیا جو تہذیبوں کے درمیان ثقافتی تنوع کو اپنانے اور برابری، باہم سیکھنے، مکالمے اور برداشت کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف تہذیبوں کو نہ صرف ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف باہمی سمجھ بوجھ کے ذریعے ہی ہم رکاوٹوں کو ختم کر سکتے ہیں اور تمام تہذیبوں کی مسلسل ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدام دنیا بھر کے رہنماؤں کی مزید حمایت حاصل کرے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر