غزہ نسل کشی میں معاونت کا الزام، ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی میں معاونت کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر (Euro-Mediterranean Human Rights Monitor) نے یہ مطالبہ امداد کی تقسیم کے دوران درجنوں فلسطینیوں کی اموات کے بعد کیا۔مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے ٹرمپ کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم کی حمایت پر جوابدہ ٹھہرائیں۔مانیٹرنگ گروپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی نجی سکیورٹی کنٹریکٹر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے فوجی، مالی، سیاسی، اور سفارتی مدد بھی فراہم کی۔مانیٹرنگ گروپ نے مزید کہا کہ کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران 2 ماہ میں 800 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں نسل کشی میں معاونت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر