یہودیوں کے ایام سوگ کا آغاز، خاموش ماتم گاہ

دبئی (نیشنل ٹائمز)یہودی مذہب میں 13 جولائی بروز اتوار سے سوگ کے ایام کا آغاز ہو رہا ہے، مذہبی لحاظ سے ہر سال یہودی 3 ہفتوں کیلئے سوگ مناتے ہیں۔
غم کے ایام کا آغاز یہودی مذہبی کیلنڈر کے چوتھے ماہ “تموز” کی 17 تاریخ سے ہوتا ہے اور پانچویں مہینے “ آب” کی 9 تاریخ کو سوگ ختم کیا جاتا ہے۔یہودی سوگ کے دنوں کا آغاز روزے سے کرتے ہیں اور غمگین دنوں کا اختتام بھی روزے پر ہی ہوتا ہے اور ان غم کے دنوں کا عروج 9 آب کو ہوتا ہے۔
سوگ کا آغاز 17 تموز سے ہوگا!
تاریخی روایات کے مطابق 17 تموز کے دن مقبوضہ القدس ( یروشلم ) شہر کی بیرونی دیواریں اور فصیلیں توڑ دی گئیں تھیں۔ یروشلم میں موجود مقدس ہیکل (Temple) کی عبادات بند ہوئیں اور دیگر کئی یہودی سانحات اسی دن سے منسوب ہیں۔اسی لیے یہ دن روزے سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد 3 ہفتے کا سوگ چلتا ہے۔
3 ہفتے سوگ میں کیا ہوتا ہے؟
یہودی مذہب کے ماننے والے “ایام سوگ “ کے دوران دنیا بھر میں خوشی، موسیقی، شادی اور دیگر تقریبات ترک کر دیتے ہیں ۔ یہودی بال کٹوانا، شیونگ اور نئے کپڑے پہننا بھی بند کردیتے ہیں۔ان دنوں میں یہودی اپنی مخصوص دعائیں کرتے ہیں اس کے علاوہ عبادات، دعا، توبہ اور تورات کا غمناک حصہ پڑھا جاتا ہے۔
9 دن کا شدید غم: 1 آب سے 9 آب تک
3 ہفتے کے آخری 9 دن سب سے زیادہ سخت اور غمگین ہوتے ہیں۔ اس عرصے میں یہودی مذہب کے ماننے والے اپنے لیے مزید سختیاں اختیار کرتے ہیں۔یہودی مذہب کے ماننے والے سوگ کے دنوں میں گوشت اور مرغی کھانے سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ شراب پینا ممنوع ہوتا ہے۔شدید غم کے دنوں میں نہانا، کپڑے دھونے سے بھی گریز کیا جاتا ہے۔غم کے عروج کا دن 9 آب (Tisha B’Av) ہے !یہودیوں کا سب سے افسوناک دن 9 آب (Tisha B’Av) ہی ہے۔اسی دن یہودی کا پہلا ہیکل (First Temple) 586 قبل مسیح میں تباہ ہوا تھا جبکہ دوسرا ہیکل (Second Temple) 70 عیسوی میں رومیوں نے گرادیا تھا۔انتہائی غم زادہ تہوار “ تشاباؤ “ کے دن 24 گھنٹے کا مکمل روزہ ہوتا ہے۔ یہودی فرش پر بیٹھ کر کینوت ( غمزادہ شاعری — مرثیہ کے مانند ) پڑھتے ہیں۔یہودی کی مقدس ترین کتابی مجموعے “ یہودی بائبل “ میں موجود “کتاب نوحہ” (Book of Lamentations) کی تلاوت بھی کی جاتی ہے۔ یہودی خاموشی سے روتے ہیں اور خدا سے توبہ طلب کرتے ہیں۔متعدد یہودی ان سوگ کے دنوں میں چمڑے کے جوتے بھی پہننے سے اجتناب کرتے ہیں ۔
کیا یہ غم ہمیشہ رہے گا؟
یہودی عقیدہ ہے کہ جب اُن کا مسیحا (Messiah) آئے گا اور یروشلم میں تیسرا ہیکل دوبارہ تعمیر ہوگا، تو یہ غم کے دن خوشی میں بدل جائیں گے اور یوں “ تشاباؤ “ ( Tisha B’Av) ایک دن “یومِ جشن” بھی بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر