عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے حکومت کی سنجیدہ پیشرفت، عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کروا لئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پردستخط کرا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کرا لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق عافیہ صدیقی کو خاندان سے بات کرنے کی اجازت ہے جبکہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ انہیں پاکستان واپس لایا جائے۔ علی محمد خان کے مطابق امریکا میں ہمارا سفارت خانہ عافیہ صدیقی سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی وزیراعظم عمران خان اور نہ قوم عافیہ صدیقی کو بھولی ہے، لہذا ایسے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے۔ کچھ مجبوریاں ہیں لیکن عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں ہے۔خیال رہے ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری ایام میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیے ہیں۔ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے عافیہ صدیقی کیلئے عام معافی کا اعلان کر جائیں، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ پھر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے عافیہ صدیقی کو رہائی دلوانے کیلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کیا تاہم کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر