بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا، فلم سے متاثر ہوکر لاش دریا میں پھینک دی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی شہر حیدر آباد میں ظالم بیوی اور بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر گھر کے سربراہ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدربڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔رپورٹس کے مطابق قتل کرنے کے بعد تینوں تھیٹر میں فلم دیکھنے گئے جس سے متاثر ہوکر انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اور لاش کو دریا میں لے جا کر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ دریا کے قریب موجود لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر