مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے علاج کے لیے اپیل کے بعد خودکشی کرلی

ممبئی(نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کیلئے مدد کی اپیل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریئل اسٹیٹ سے وابسطہ مذکورہ شخص اپنی ذیابیطس کی مریضہ بیٹی کے لیے انسولین تک خریدنے کے قابل نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دفتر میں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی مارلی۔ بھارتی شہری نے اپنی موت سے چند لمحے قبل لائیو ویڈیو میں مشہور شخصیات، صنعتکاروں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے خاندان کی مالی مدد کریں۔ ویڈیو میں وہ مسلسل روتا رہا اور کہہ رہا تھا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔اس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کی سکت بھی کھو بیٹھا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، مگر جب تک وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، وہ مرچکا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر