بھارت: لفٹ کا دروازہ بند کرنے پر شہری کا 12 سالہ لڑکے پر تشدد، ہاتھ پر کاٹ لیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ابھارت میں ایک شخص نے لفٹ کا دروازہ بند کرنے پر 12 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پلیگاؤں ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں رہائشی عمارت کی لفٹ میں ایک شخص نے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لفٹ میں لڑکا موجود ہے اور جیسے ہی لفٹ کا دروازہ کھلا تو ایک شخص نے داخل ہوتے ہی لڑکے کو تھپڑ مارنے شروع کردیے جب کہ لفٹ میں موجود خاتون نے بچے کو بچانے کی کوشش بھی کی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ میں لفٹ سے آ رہا تھا اور لفٹ نویں منزل پر آ کر رک گئی، باہر کوئی نہیں تھا، اس لیے میں نے لفٹ بند کردی، اتنے میں ایک شخص لفٹ کے اندر داخل ہوا اور مجھے مارنا شروع کردیا، مارنے کی وجہ پوچھنے پر اس شخص نے میرے ہاتھ پر کاٹ لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔دوسری جانب لڑکے کے والد نے تشدد کرنے والے شخص کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی لیکن والد پولیس کے رویے سے مطمئن نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کے والد نے پولیس پر ملزم کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر