مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔
مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شرکا نے 40 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا اور نوافل ادا کیے۔غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیاگیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد نے یہ روح پرور منظر دیکھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر