اسلام آباد ہائی کورٹ، ایف آئی اے سے گستاخانہ موادکی تمام شکایات پرتفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے گستاخانہ مواد کی تمام شکایات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرکے سینئر افسر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ گستاخانہ مواد سے متعلق شکایت آتی ہے تو ایف آئی اے تفتیش کرے، جرم بنتا ہے تو ایکشن لیا جائے۔منگل کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ستمبر 2020 کی شکایت پر انکوائری افسر کون ہیاوران شکایات کا کیا بنا؟ ایف آئی اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ شکایت انسداد دہشت گردی ونگ کو بھیجی ہیاورکارروائی جاری ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کیا کام کرنے سے ڈرتے ہیں، درخواست تو آنی ہی نہیں چاہیے،ایف آئی اے کو اپنا کام خود کرنا چاہییکیونکہ کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتا اور یہ سب سوچے سمجھے منصوبے سے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ادارے کام نہیں کرتے،اس لئے عوام کا اعتبار اٹھ رہا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو تو بنیادی حقائق بھی معلوم نہیں۔ عدالت میں درست بات کریں بصورت دیگر گمراہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کریں گے اورعدالت ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرے گی۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کو طلب کیا تھا تو سب ٹھیک سے کام کرنے لگ گئے تھے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے گستاخانہ مواد کی تمام شکایات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرکے سینئر افسر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ گستاخانہ مواد سے متعلق شکایت آتی ہے تو ایف آئی اے تفتیش کرے، جرم بنتا ہے تو ایکشن لیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر