راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ریاست راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا جیگوار طیارہ راجستھان کے شہر چھرو میں گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ 2 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اور ریسکیو حکام حادثے کی جگہ پر پہنچے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ائیر فورس حکام نے بھی راجستھان میں جیگوار لڑاکا طیارہ گرنےکی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال یہ تیسرا بھارتی جیگوار طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا اور اس سے قبل ایک طیارہ مارچ اور ایک اپریل میں بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر