امریکا واقعی مسئلے کا پُرامن حل چاہتا ہے تو برابری کے معاہدے کو ممکن بنائے: ایرانی وزیر خارجہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ نے سفارت کاری کو سبوتاژ کردیا ، امریکا سفارت کاری دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی جریدے میں ایک مضمون میں کہا کہ مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو امن سے زیادہ تصادم پسند ہے ، امریکا نے بھی ایران پر حملوں سے بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی خلاف ورزی کی۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کے پیغامات ملے ہیں ، لیکن ہم اب امریکا پر کیسے اعتماد کریں؟ ایران سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا واقعی مسئلے کا پُرامن حل چاہتا ہے تو برابری کی سطح پر معاہدے کو ممکن بنائے ۔منگل کو ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کی مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتِ حال اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر