چینی استغاثہ قانونی اور منصفانہ سزا کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران چینی استغاثہ اداروں نے سزا میں کمی، پیرول اور قید سے باہر عارضی سزا کے عملدرآمد سے متعلق مقدمات پر 2 ہزارسے زائد تحریری نوٹس اور استغاثہ تجاویز جاری کیں۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے مطابق یہ نوٹسز اور تجاویز متعلقہ محکموں کو ان معاملات سے نمٹنے میں غیر قانونی یا بے قاعدہ طریقہ کار کی اصلاح پر زور دینے کے لئے جاری کی گئیں، جو کہ چین کی جانب سے سزا کے قانونی اور منصفانہ نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت کے دوران ملک بھر میں استغاثہ کے اداروں نے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے متعلق سزاؤں میں تخفیف، پیرول اور جیل سے باہر عارضی سزا کے نفاذ کے معاملات نمٹائے۔
استغاثہ کے ادارے سال 2024 میں کی جانے والی خصوصی جانچ کے دوران اصلاحی اداروں میں پائے جانے والے نگرانی اور قانون نافذ کرنے سے متعلق مسائل کی اصلاح پر مسلسل زور دیتے رہے ہیں۔
یہ ادارے عدالتی عملے کی جانبداری، دھوکہ دہی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور زیر حراست افراد کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات کی بھی نگرانی کر رہے ہیں اور ان سے متعلق شواہد کی پیروی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر