نیویارک دہلی کی 2 پروازوں کے بوئنگ 787 طیاروں میں فنی خرابی پر بھارتیوں میں خوف

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) احمد آباد طیارہ حادثے کا خوف بھارتیوں پر ابھی تک طاری ہے کہ پیر کو نیویارک دہلی کی 2 پروازوں کے اسی بوئنگ طیاروں کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد بیشتر بھارتیوں نے بوئنگ 787 میں پے در پے فنی خرابیوں پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔
غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز یو اے 82 نے گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے نیویارک سے دہلی کیلئے ٹیک آف کیا تو روانگی کے 50 منٹ بعد پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو جنرل ایمرجنسی کا پیغام بھیجا اور طیارے کو واپس نیویارک موڑ لیا گیا۔ لگ بھگ 4 سال پرانے اس بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے نے ٹیک آف کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد نیویارک میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ عین اسی وقت نئی دہلی سے روانہ ہوئی پرواز یو اے 83 لگ بھگ 16 گھنٹے کا سفر طے کرکے نیویارک کے راستے میں تھی کہ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے کو امریکا کے بوسٹن ائیرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں واقعات کی رپورٹنگ ہوتے ہی بھارتیوں کی اکثریت سیخ پا ہوگئی۔ ایک بھارتی شہری سری کانت شرما نے لکھا کہ کوئی دن ایسا نہیں جب بوئنگ 787 کو کوئی مسئلہ سنیں بغیر نہ گزرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈریم لائنر پر پابندی لگانا چاہیے۔ بعد میں دہلی سے نیویارک کیلئے اگلی پرواز یو ایل 83 منسوخ کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 22 جون کو بھی نیویارک دہلی کی پرواز یو اے 82 نے فنی خرابی پر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور احمد آباد میں اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھی بوئنگ 787 9 ڈریم لائنرز تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر