امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے، بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلرز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہے، لاپتا درجنوں افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر سرچ آپریشن جاری ہے جس حوالے سے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ہو گیا تھا جس کی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے باقی علاقوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے جس کے پیش نظر ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر