چین کا زیادہ طاقتور چارجنگ سہولیات کی تعمیر کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین ملک بھر میں زیادہ طاقتور چارجنگ سہولیات کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائے گا اور ایک ہائی پاور چارجنگ انفراسٹرکچر نظام کی بتدریج تعمیر کرے گا جو موزوں ترتیب، بہتر معیار اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور 3 دیگر سرکاری اداروں نے پیر کے روز مشترکہ طور پر ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی صنعت کی ترقی، نئے پاور سسٹم کی تعمیر اور نقل و حمل و توانائی کے شعبوں میں ماحول دوست اور کم کاربن کی منتقلی کے فروغ کے لئے اہم ہے۔
مقامی اقتصادی ترقی، نئی توانائی والی گاڑیوں کے فروغ کی شدت اور توانائی وسائل کی تقسیم کی بنیاد پر ہائی پاور چارجنگ سہولیات کو مقامی حالات کے مطابق اعتدال پسند حد تک جدید اور سائنسی طور پر موزوں ترتیب کے تحت تیار کیا جانا چاہیے جس کا خاص زور چارج اینڈ گویعنی فوری چارجنگ کے منظر نامے پر ہو۔
چین کا ہدف ہے کہ 2027 کے آخر تک ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ ہائی پاور چارجنگ کی سہولیات نصب کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سروس کے معیار اور تکنیکی اطلاق میں بھی نمایاں بہتری لائی جائے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ چین ہائی پاور چارجنگ ٹیکنالوجی کے اختراعی اطلاق کو بھی فروغ دے گا۔ چارجنگ کے آلات کی تکنیکی بہتری کو بڑھایاجائے گا تاکہ ان سہولیات کی عملی کارکردگی اور سروس لائف میں اضافہ ہو سکے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر